واشنگٹن : ( دنیا نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے چاہئیں، پاکستان میں بجلی کے شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو ضرور فراہم کریں گے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کیا ہے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم حکومتوں سے اُن کی پالیسیوں کے مطابق روابط رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا مشورہ دیتے ہیں، دونوں ممالک کو تمام معاملات بات چیت کیساتھ حل کرنے ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔