پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

Published On 30 January,2023 11:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، اطہر اسماعیل کو ہٹا کر سہیل اختر سکھیرا کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس میں 10 اعلیٰ افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں، لاہور میں اطہر اسماعیل کی جگہ سہیل احمد سکھیرا کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ اطہر اسماعیل کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

زین عاصم کو ایس پی سکیورٹی چیف منسٹر آفس تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس پی سکیورٹی چیف منسٹر عبدالوہاب کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی رانا ایاز سلیم کی گوجرانوالہ بطور سی پی او تعیناتی کی گئی ہے جبکہ سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کریں گے۔

اے آئی جی ڈویلپمنٹ پنجاب منصور الحق رانا بطور سی پی او ملتان فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر کیپٹن(ر)علی ضیا کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement