پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ

Published On 03 February,2023 12:38 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) سی ڈی اے نے پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ۔

سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز میں آپریشن آج دن دو بجے کیاجائے گا ،اس حوالے سے  سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھ دیا گیا  ۔ 

خط کےمتن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے معاونت کی جائے۔

خط کے متن میں  مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو رہائشییں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا ، رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج دن دو بجے آپریشن کرنا ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

یاد رہے کہ اسد قیصر ، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے فل وقت تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے ہیں ۔
 

Advertisement