اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا ہے کہ سوچ اور رویہ بدلنے تک ان کو راستہ نہیں مل سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران عمران خان کی فرعونیت اور بطور اپوزیشن لیڈر ان کی سازشیں عروج پر رہیں، انہوں نے سبق سیکھا نہ یہ باز آئے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 9, 2023
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سب کچھ جان کر بھی یہ اقتدار کے بدلے ماضی دہرانے کیلئے تیار ہیں، آئین، اصولوں، انصاف، اقدار اور جمہور سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں۔