پرویز الٰہی کی آڈیو لیک: ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی

پرویز الٰہی کی آڈیو لیک: ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں پرویز الہیٰ کی لیک آڈیوز کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا، ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی آمنے سامنے

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کی آڈیوز کو فرانزک کے لئے لاہور لیب بھجوایا جائے گا، فرانزک رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی، آڈیو اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھی آڈیو کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔