لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈر شپ مریم نواز سے فاصلہ اختیار کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ مریم کے ساتھ مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، دیگر جوکر اور کنیزیں ٹائپ لوگ ہیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2023
فواد چودھری نے کہا کہ سنجیدہ انتخابی سیاست کا تجربہ رکھنے والے لوگ ان سے ایک فاصلے پر ہیں۔