معاشی صورتحال پر عمران خان کا ٹوئٹ، مریم نواز کا طنزیہ رد عمل بھی آگیا

معاشی صورتحال پر عمران خان کا ٹوئٹ، مریم نواز کا طنزیہ رد عمل بھی آگیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بے رحمانہ لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، ظالمانہ ڈیل جو آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کی اور پھر اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحالی میں ڈالا، ہم اس کو ختم کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا آئیے اس تباہی کیلئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو 4 سال تک چن لیا اور کھلایا، ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر آپ اب انحصار کر رہے ہیں، ان شاء اللہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔