لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستیں واپس کر دی ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے فیصلہ کی کاپی نہیں لگائی گئی، میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی، دونوں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلہ کی کاپی عمران خان کے کیسز کے ساتھ لگائی جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔