راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آخر بلورانی کو سیلاب زدگان یاد آگئے، الیکشن میں حصہ لینے اور وزارتوں سے نکلنے کا اعلان بھی کر دیا، عنقریب امریکا کا چوتھا دورہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہے، پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے، الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آ جائے گا۔
آخربلورانی کوسیلاب زدگان یادآگئےالیکشن میں حصہ لینےاوروزارتوں سےنکلنےکااعلان بھی کردیاعنقریب امریکہ کاچوتھادورہ کریں گےپاکستان میں جھمکا اورٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہےPDM الیکشن التوا کےلیےکچھ بھی کرسکتی ہےARYپرپابندی کی مذمت کرتا ہوں 4بجے عمران خان سےملاقات کےبعد میڈیاٹاک کرونگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 6, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جو پابندی لگائی گئی اور اس کی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے، 4 بجے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کروں گا۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکر لگا رہے ہیں، غریب سستے بازار میں دھکے کھا رہا ہے۔