خلاصہ
- تہران:(دنیا نیوز) امریکا سے جنگ بندی میں توسیع کے متعلق ایران نے خبروں بے بنیاد قرار دے دیا۔
عالمی خبرایجنسی سے گفتگو میں ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکا سے جنگ بندی میں توسیع پر کوئی بات چیت نہیں، جنگ بندی شروع ہونے کی کوئی تاریخ ہی مقرر نہیں ہوئی تو توسیع کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، امریکا نے معاہدے کے 48 گھنٹے بعد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، جنگ بندی کے معاملے پر فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
قبل ازیں ترک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔
جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوا،ایران اورامریکا کےدرمیان موجودہ جنگ بندی 17 اگست کوختم ہورہی ہے،تاہم دونوں ممالک نےاسے مزید توسیع دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔