ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ

ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور واشنگٹن اسے برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کو ہر کوئی ’’فولادی دیوار‘‘ قرار دے رہا ہے، ایران کے پاس اب نہ بحریہ ہے اور نہ فضائیہ، جبکہ ایرانی فوجی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی ہے اور اس کے اہلکار فرار ہو رہے ہیں، جبکہ ایرانی قیادت کی صورتحال بھی انتہائی غیر یقینی اور ابتر ہوچکی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس پیسہ نہیں، ملک تباہ حال ہے اور وہاں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے بقول ایران صرف جعلی خبریں پھیلا رہا ہے اور اس کے پاس عملی کارروائی کی صلاحیت نہیں رہی۔