عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست

عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست

عمران خان کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سکیورٹی خطرات ہیں، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے سخت سکیورٹی فراہم کی جائے، عدالتوں میں پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی، سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض ختم

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

عمران خان نے درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، موٹر وے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں۔