پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

ڈیوٹی جج نے چاروں گرفتار ملزموں کو یک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ حسن طارق اور رانا ذوالفقار علی خان عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان میں محمد جہانزیب، عمر فرید ، محسن شاہ، اشتیاق اور راجہ شکیل شامل ہیں، ملزموں کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزموں پر پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزمان بعد از مرگ ظل شاہ کو ہسپتال چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔