جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدقسمتی سے 2 بچے بھی شہید ہوگئے۔