سکیورٹی فورسز کا جنوبی آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

Published On 18 March,2023 07:31 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن جنوبی آواران میں کیا، بہادر جوانوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا چمن میں آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تربت آواران روڈ پر بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

اس موقع پر پاک فوج نے بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement