خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف اپیل دائر

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف اپیل دائر

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکلاء فیصل چودھری اور علی بخاری نے اپیل دائر کی۔

درخواست کے متن کے مطابق جج ملک امان نے آج ہی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں، ہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے تحت 6 اپریل تک ضمانت منظور کی، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سکیورٹی خدشات پر توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا، عدالت میں پیشی سے اجتناب نہیں کر رہے، عمران خان پر ہونے والے حملہ کے بعد ان کی جان کو لاحق خطرات زیادہ ہو چکے ہیں، ان حالات میں حاضری سے استثناء کی درخواست کی ، مجسٹریٹ کا حکم فوراً معطل کیا جائے۔