راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اوورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی ہو چکی ہے اور نافرمانی اور توہین عدالت کا عندیہ دے دیا گیا ہے جس کے ریڈار میں شہبازشریف اور کابینہ اراکین آسکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز افضل نے والیم 10 کے ٹکر چلا دیئے ہیں اور والیم 10 کی گلی کوچے میں لوٹ سیل لگنے والی ہے، سپریم کورٹ نے ان کی 8 رکنی لارجر بنچ کی خواہش بھی پوری کردی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اوورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔
آئین اورقانون کاشکنجہ انتہائی گہرا اورسخت ہوتا ہےسپریم کورٹ نے8رکنی لارجربینچ کی خواہش بھی پوری کردی ہے۔آئین اورقانون کی بالادستی کےآخری پانچ اورزکا میچ جمعہ سےشروع ہورہاہے12روز سےکابینہ ہرروز ایسےبیٹھ رہی ہےجیسے داتا دربارمیں نیازبانٹی جارہی ہے۔ہر کام کےلیےپیسےہیں سوائےالیکشن کے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 13, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کابینہ ہی عدالتی فیصلے سے انکارکی جرات کرسکتی ہے، نااہل لوگ قانون سازی کر رہے ہیں، 12 روز سے کابینہ ہر روز ایسے بیٹھ رہی ہے جیسے داتا دربار میں نیاز بانٹی جارہی ہے، ان کے پاس سوائے الیکشن کے ہر کام کے لیے پیسے ہیں، غریب کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں اور وزیراعظم نے 10 توڑے آٹے کی دکان کھول رکھی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کا شکنجہ انتہائی گہرا اورسخت ہوتا ہے، نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اور لندن واپس جائیں گے کیونکہ شہباز شریف ان کی خواہشیں پوری نہیں کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف (IMF) کی سوئی عرب امارات (UAE) کے ایک ارب ڈالر پر اٹکی ہوئی ہے، امید ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی ان کو سمجھائیں گے کہ بندے کے پتر بنو انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔