گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ

گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ

پولیس کی جانب سے کنجاہ ہاؤس پر تیسری مرتبہ چھاپہ ماراگیا ہے، مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی، پولیس نے ایک گھنٹہ تک رہائشگاہ کا محاصرہ کیا، چھاپے کے دوران گھر میں تین ملازمین موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے فروری میں بھی دو مرتبہ چھاپے مارے گئے۔

صدرپی ٹی آئی کا چھاپے سے متعلق کہنا تھا کہ بغیر وارنٹ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، عمران خان کا ساتھ دینے پر غیر قانونی حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔