راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم ہے اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کو دھمکیاں دینے کے بجائے آئین و قانون کا احترام کرے ورنہ یہ آئین اور قانون کے شکنجے میں پہلے ہی خود آچکے ہیں، الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہتر ہے، مولانا فضل الرحمان وہاں لے جا کر مارے گا جہاں کوئی نہیں بچائے گا۔
الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہےگابلاول نہ ساری دنیاسے5ڈالر امدادلایا نہIMF سےمسئلہ حل کرایاعدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہےشہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں قوم یوم نجات کی تیاری کریں عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا اور ساری قوم سڑکوں پرہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں 41 لوگوں نے خودکشی کی ، ساری شریف فیملی نے گھر کی چار دیواری کے اندر عیدالفطر کی نماز ادا کی۔
زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہےلیکن اپریل کےمہینے میں غربت کےہاتھوں ٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نےخودکشی کی جبکہ کل6لوگوں نےخودکشی کی ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کےاندرعیدالفطرکی نمازاداکی زرداری نےناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہےخود نیک پروین بن کربیٹھ گیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پرڈال دیا ہے خود نیک پروین بن کر بیٹھ گیا، الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو ہو کر رہے گا، بلاول نہ ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا، عدلیہ کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ شہبازشریف، وزیرداخلہ، وزیرقانون اور مولانا فضل الرحمان سامان باندھ لیں، قوم یوم نجات کی تیاری کریں، عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دے گا اور ساری قوم سڑکوں پر ہوگی۔