لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 7بچے جھلس گئے

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 7بچے جھلس گئے

ریسکیو حکام کے مطابق بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے ، پتنگ کی ڈور ہائی ایکسٹینشن وائر میں پھنسی، بچوں نے پتنگ کی ڈور کھینچنے کی کوشش کی تو ہائی ایکسٹینشن تار گھر میں گرنےسے آگ لگ گئی ۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ ایان علی ،4 سالہ علی حسن عمر ، 3 سالہ شہریار عمر ، 10 سالہ محمد حسنین سمیت دیگر شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔