کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آج شام 4 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے اسلام آباد میں وزیراعظم اور دیگر شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے ملاقاتوں میں ایم کیوایم کی بات سنی گئی اور تسلیم کی گئی۔
حکومت کو بے ضابطگیوں کے تمام شواہد پیش کیے، حکومت کے ڈیجیٹل سسٹم سے اس کی تصدیق ہوئی کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، ایم کیوایم کی کوشش ہے کہ کراچی کے ایک ایک فرد کو گنا جائے۔