وفاق نے آزاد کشمیر کو 4 ارب 70 کروڑ کے فنڈز جاری کیے، انوار الحق

وفاق نے آزاد کشمیر کو 4 ارب 70 کروڑ کے فنڈز جاری کیے، انوار الحق

انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 12 ارب روپے کی دوسری قسط اگلے ماہ جاری کی جائے گی، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں وفاقی حکومت بھر پور کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز ملنے سے آزاد کشمیر کے درجنوں بند ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع ہو گا، ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر وفاق کے شکر گزار ہیں۔

انوار الحق نے کہا کہ پاکستان نے مشکل مالی حالات میں بھی آزاد کشمیر کے ساتھ فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔