چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرنا اعزاز ہے: بلاول بھٹو زرداری

چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرنا اعزاز ہے: بلاول بھٹو زرداری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سہ فریقی مذاکرات کی صدارت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، مذاکرات میں سیاسی امور، انسداد دہشت گردی، تجارت اور روابط پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک تعمیری تعاون کیلئے پرامید ہیں۔