لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال واپس لیتے ہوئے کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان کی رہائی پر تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی، پاکستان تحریک انصاف پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی، فوری رہا کرنے کا حکم
پاکستان تحریک انصاف امید کرتی ہے کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کا خیال رکھیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد زمان پارک سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔