عمران خان کے وکلا کا کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی پیش ہونے کا فیصلہ

Published On 11 May,2023 07:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، عمران خان نے اپنے وکلا کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے "دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

Advertisement