تحریک انصاف کی قیادت ہیجانی مسائل کا شکار ہے : گورنر سندھ

تحریک انصاف کی قیادت ہیجانی مسائل کا شکار ہے : گورنر سندھ

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، اس کے باوجود سکیورٹی اداروں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ہیجانی مسائل کا شکار ہے اور سازش کے تحت ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے بچوں کو سڑکوں پر لانے والے کے اپنے بچے لندن میں ہیں۔