قومی اسمبلی: چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ ، تحریک منظور

قومی اسمبلی: چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ ، تحریک منظور

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کے لیے قومی اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی گئی ، تحریک شازیہ ثوبیہ سومرو نے پیش کی۔ 

پارلیمانی کمیٹی میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ  شامل ہیں ۔

کمیٹی چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ججز کے مس کنڈکٹ پر بھی ریفرنس لانے کا جائزہ لے گی۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے ۔