جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت

Published On 27 May,2023 10:26 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔

شرپسند کا نام راجہ ماجد حسین دھنیال ہے، جو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئرنائب صدر اور مرکزی سیکرٹری لیگل آفیئرز کے عہدوں پر فائز رہا ہے۔

راجہ ماجد حسین جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اکستاتا رہا اور ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔

فوجی املاک پر حملہ کرنے پر راجہ ماجد حسین دھنیال کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔