اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کی، اس دوران جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی۔
جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس سردار احمد حلیمی کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔