پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کرنے پر خوشی ہوئی، مریم اورنگزیب

پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کرنے پر خوشی ہوئی، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایک ارب روپے اسی مقصد کے لئے رکھے گئے ہیں، میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لئے انہوں نے رقم فراہم کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔