اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی بجٹ میں وزارت خارجہ کیلئے کل 46 ارب 97 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے کل بجٹ میں سے بیرون ممالک مشنز کیلئے 43 ارب 10 کروڑ روپے، خارجہ امور ڈویژن کیلئے 3 ارب 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مختص بجٹ میں ملازمین، افسران کی مشاہیر، الاؤنسز، امداد، سبسڈیز اور معاف شدہ قرضہ جات و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے فوائد اور دیگر اخراحات شامل ہیں۔
ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوائد کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ روپے، مختلف گرانٹس، سبسڈیز اور معاف کئے جانے والے قرضہ جات کی مد میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جبکہ طبی یا فزیکل اثاثہ جات کی مد میں 40 کروڑ روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔