کلرکہار بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

Published On 17 June,2023 05:03 pm

کلرکہار: (دنیا نیوز) کلرکہار بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی جب سالٹ رینج میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس ڈیوائیڈر لائن کو توڑ کر مخالف سمت چلی گئی تھی جہاں پر الٹ گئی، مسافروں سے بھری بس کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا۔

موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔