کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو عذیر بلوچ کے خلاف درج 5 مقدمات کا فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ٹرائل کورٹ کو عذیر بلوچ کیخلاف درج 5 مقدمات کا فیصلہ کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ پراسکیوشن کاموقف سنے بغیر کیسز کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے اے ٹی سی کو حکم دیا کہ سندھ ہائی کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات کافیصلہ نہ کیا جائے۔