اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز دی تھی۔