اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سردار ایاز صادق کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے، پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے۔