اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار نسیم نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق میئر راولپنڈی اور ن لیگی رہنما سردار نسیم شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں چین کا کردار اہم ہے، پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے مل کر خوشی ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔