توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ صائمہ صفدر نے دائر کی ہے، درخواست میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے، کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، کیس کی سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184 ٹو کے تحت دائر کی گئی ہے۔