بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکہ، یوسی چیئرمین اسحاق سمیت 7 افراد جاں بحق

بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکہ، یوسی چیئرمین اسحاق سمیت 7 افراد جاں بحق

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بالگتر میں پیش آیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں7 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکہ یونین کونسل چیئرمین اسحاق کی گاڑی کے قریب ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔