پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگران وزرا اور مشیروں کے استعفے منظور کر لئے۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے گورنر کو سمری ارسال کی تھی، گورنر کی جانب سے استعفے منظوری کے بعد کابینہ تحلیل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نگران کابینہ تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم کو 25 کابینہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے تھے، جس پر انہوں نے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھیج دی تھی۔