گورنر کامران ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ کی سمری پر دستخط کر کے سندھ اسمبلی توڑ دی

گورنر کامران ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ کی سمری پر دستخط کر کے سندھ اسمبلی توڑ دی

گورنر کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کی ایڈوائس پر دستخط آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت کیے، 15 ویں سندھ اسمبلی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل تحلیل کی گئی، سندھ اسمبلی ارکان نے 13 اگست 2018ء کو حلف لیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری خود لے کر گورنر ہاؤس گئے تھے۔