76 ویں یوم آزادی پر پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی

76 ویں یوم آزادی پر پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی

یوم آزادی کے موقع پر دن کے آغاز پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے توپوں کی سلامی دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔