منشیات سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا

منشیات سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا

منشیات فروشی کے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی لعنت معاشرے میں گہری جڑیں پکڑ چکی، منشیات پر امن معاشرے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ منشیات سے حاصل رقوم دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں، منشیات سے بالخصوص نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات فروش عناصر کا ہاتھ روکنے کیلئے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے، منشیات کے مقدمات میں غیر ضروری چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔