اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل کراچی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق مزار قائد پر حاضری دیں گے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سے ملاقات کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی نگران وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا، کاروباری اور تاجر برادری بھی نگران وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی۔