اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ کینیا منسوخ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر دورہ کینیا منسوخ کیا، وزیر اعظم نے رواں ہفتے کینیا کے دورہ پر جانا تھا۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دورہ کینیا کے دوران افریقہ کلائمٹ سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔