کوئٹہ: موٹرسائیکل اور گاڑی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

Published On 11 September,2023 06:33 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ہنہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل اور گاڑی میں تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی کی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔