کوئٹہ: سکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

Published On 15 September,2023 02:47 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک صوبیدار شہید اور 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے ولی تنگ میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Advertisement