پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی

سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کر کے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

روبینہ شاہین وٹو کی شمولیت کے موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے، واضح رہے کہ روبینہ شاہین وٹو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی صاحبزادی ہیں۔