راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی۔
عدالت عالیہ میں لال حویلی آپریشن کے خلاف شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے 2 اکتوبر کو تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لیے گزشتہ ہفتے آپریشن شروع کیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد لال حویلی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔