پشاور: (دنیانیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ۔
غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کے کیس میں سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث سیشن جج اشفاق تاج نے کیس کی سماعت کی ، سیشن جج نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو 90، 90 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق کامران بنگش اور تیمورجھگڑا پرغیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے، ہائیکورٹ نے دونوں کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیا تھا ۔
دونوں صوبائی وزراء 9 مئی واقعات کے بعد روپوش تھے ، ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کے حکم کے بعد دونوں سامنے آگئے۔