4 سالہ بچی سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

4 سالہ بچی سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ اعوان چوک کے قریب پیش آیا، 4 سالہ عنایہ گلی میں کھیلتے ہوئے مین ہول میں گری تھی، 2 گھنٹے بعد بچی کی لاش نکال لی گئی۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ کئی بار کھلے مین ہول بارے شکایات کیں لیکن کسی نے ایکشن نہیں لیا۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ مین شاہراہوں سمیت بیشتر علاقوں میں سیوریج ہولز پر ڈھکن تک نہیں، ضلعی انتظامیہ بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔